اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت فرح گوگی کے تمام ‘سہولت کاروں کیخلاف کارروئی کا عندیہ دے دیا ہے
حکومتی حکام نے ان تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی مبینہ مدد کی تھی۔
حکومت نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے فرح کی آمد کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق فرح نے 2018 سے 2022 کے درمیان متعدد بار یو اے ای کا دورہ کیا۔
فرح کا پاکستان چھوڑنے کا کوئی امیگریشن ریکارڈ نہیں ہے اور حکومت نے ملک میں فرح کی امیگریشن میں سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
فرح کے پاس جمہوریہ وینیٹو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے پاسپورٹ کا استعمال کرتی رہی۔ فرح نے یہ پاسپورٹ دبئی کی ایک کمپنی کے ذریعے حاصل کیا۔