اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس بہت اہم ہے، تمام اراکین ضرور شرکت کریں۔
حکمران اتحاد کا تین ججز کے خلاف ریفرنس لانے پر غور،فضل الرحمان کا تصادم کا راستہ اختیار کرنے کامشورہ
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، مریم نواز سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک پر بھی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے عدالت میں چار اور تین کے فیصلے کو نظر انداز کیا گیا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔