وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
نیب ترامیم کالعدم قرار،نواز شریف ، زرداری گیلانی سمیت عوامی عہدوں پر تعینات افرادکیخلاف بدعنوانی کے مقدمات بحال
عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور ثبوت کا بوجھ استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کو کالعدم قرار دے دیا تھاجس کے بعد 50 کروڑ سے کم مالیت کے سیاستدانوں کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل کر دئیے گئے۔
عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف، زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کر دیے ہیں۔