286
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق کی ثالثی سے دائر کی گئی، درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔