حکومت کا انقلابی اقدام: سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے احساس ای-پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔ سیکرٹریٹ نے اس سسٹم کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا ہے اور محکمہ خزانہ کو عملی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

نئے سسٹم کے تحت جنوری 2026 سے نئے پنشنرز کی ادائیگیاں مکمل طور پر پیپر لیس ای-پنشن سسٹم کے ذریعے کی جائیں گی، جس میں موجودہ پیپر بیسڈ پنشن نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک احساس پنشن ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا، جو ویب بیسڈ پلیٹ فارم ہوگا اور تمام کارروائیوں کو پیپر لیس انداز میں منظم کرے گا۔

ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ملازمین ایک سادہ ڈیجیٹل فارم کے ذریعے اپنے پنشن کیس پورٹل پر داخل کر سکیں گے اور تمام ضروری دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کی جائیں گی۔ نئے سسٹم میں تمام مراحل خودکار ہوں گے اور متعلقہ حکام کے لیے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کیے جائیں گے۔

پنشن کے تمام مراحل، بشمول ویریفیکیشن، منظوری، سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، اور پنشن پیمنٹ آرڈر ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ مکمل ہوں گے اور یہ قانونی طور پر بھی قابل قبول ہوں گے۔

نئے سسٹم میں محکمہ وائز کارکردگی کی نگرانی کا مربوط نظام موجود ہوگا، جسے وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کریں گے۔ ای-پنشن سسٹم نادرا، اے جی آفس اور بینکوں سے منسلک ہوگا تاکہ مقررہ وقت کے اندر پنشن براہ راست مستحق کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو۔

ای-پنشن نظام کے پائیدار اور موثر نفاذ کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے اور اس کے لیے 10 اہداف پر مشتمل روڈ میپ بھی تیار کیا گیا ہے۔ پلان کے مطابق 15 جنوری 2026 تک ای-پنشن سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ نئے نظام کے نفاذ سے پنشن پراسیس کا وقت ماہوں سے کم ہو کر دو سے چار ہفتوں میں محدود ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس آن لائن نظام سے پنشنرز کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور موجودہ مشکلات ختم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دے گا اور خیبرپختونخوا کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے وژن کے مطابق پہلا صوبہ بنائے گا۔ موجودہ حکومت نے اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کر دیا ہے اور باقی خدمات کو آن لائن کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔