اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کے بعد پنجاب اسمبلی خود ہی ٹوٹ گئی۔
گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی رکاوٹ کا خدشہ نہیں، آئین، قانون میں وضاحت کے ساتھ تمام معاملات کو آگے بڑھانے کا راستہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ آنے تک پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے لیے عمران خان نے کل پرویز الٰہی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے
ادھرنواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، اجلاس میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ پورے پنجاب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔