اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی شہر فرخ آباد میں ایک دلہن نے شادی کے دوران اپنے ہونے والے شوہر کو 30 دس روپے کے نوٹ نہ گننے کی وجہ سے ٹھکرا دیا۔
یہ واقعہ 21 سالہ دلہن کے اہل خانہ کے لیے بھی حیران کن تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کرنے والے پنڈت نے پہلے ہی دلہن کے اہل خانہ کو دولہے کے مشکوک کردار کے بارے میں خبردار کر دیا تھا۔ اس کے بعد دلہن منڈپ سے چلی گئی اور اس دوران دونوں خاندانوں میں جھگڑا اور تلخ کلامی ہوئی۔
پھر ٹیسٹ کے طور پر دولہے کو 10 10 کے 30 نوٹ د ئیے اور اسے گننے کو کہا گیا۔ 23 سالہ دولہا کئی کوششوں کے باوجود صحیح گنتی میں ناکام رہا۔ اس کے بعد دولہا والوں نے بتایا کہ لڑکا ذہنی طور پر بہت کمزور ہے۔
اس موقع پر دلہن کے بھائی موہت کا کہنا تھا کہ ہم نے بھروسہ مند رشتہ داروں کے مشورے پر بغیر کسی تصدیق کے شادی طے کی تھی۔
ہمیں لڑکے کی ذہنی اور جسمانی حالت پر شک ہوا تو ہم نے اسے ایک سادہ ٹیسٹ میں ڈالا جس کے بعد ہماری بہن نے شادی سے انکار کر دیا۔
جھگڑا بڑھنے پر پولیس نے آکر دونوں خاندانوں کو صلح کرانے پر اصرار کیا۔ تاہم دلہن اور اس کے گھر والوں نے شادی سے یکسر انکار کر دیا۔