اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی سائفر کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
سائفر لیک پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہیکرز نے اچھا کام کیا، میں کہتا ہوں پورا سائفر لیک ہونا چاہیے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی غیر ملکی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک سائفر پر نہیں کھیلا، اگر یہ سامنے آیا تو ہم کھیلیں گے۔
عمران خان نے سائفر سے متعلق آڈیو لیک ہونے کا الزام وزیراعظم پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر نے آڈیو لیک کر کے بہت اچھا کام کیا میں کہتا ہوں کہ پورا سائفر لیک ہو جائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں امریکہ کا نام نہیں لینا چاہیے، اب ہم صرف کھیلنا ہے.
چند روز قبل وزیراعظم ہا ئوس میں ہونے والی ملاقات کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھی، جس میں ایاز صادق کے علاوہ وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور وزیر قانون کی آواز بھی شامل تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک کو قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی ہر سطح پر تحقیقات کی جائیں گی۔