دنیا کا خوش ترین انسان۔۔جس کے دماغ کو 256سنسر لگا کر چیک کیا گیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)دنیا میں اس وقت ساڑھے سات ارب لوگ ہیں ان سات ارب لوگوں میں ایک ایسا شخص ہے
جسے میڈیکل سائنس نے دنیا کا خوش ترین انسان ڈیکلیئر کیا ہے اس شخص کو سالوں سے غصہ نہیں آیا یہ
ہمیشہ خوش رہتا ہے اس شخص پر بارہ سال تحقیق ہوئی ڈاکٹروں نے اس کے دماغ کو 256سنسر لگا کر اسے چیک کیا
لیکن انہیں اس کے دماغ میں غم کا کوئی عنصر نہیں ملا انیس سو اکانوے میں اس کے استاد کا انتقال ہوگیا تب پہلی
بار اس کے دماغ میں دکھ کا عنصر پیدا ہوا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ شخص قدرتی طور پر ایسا ہے تو اس کا جواب ہے
کہ نہیں تو پھر یہ خوش قسمت انسان کیسے بن گیا ؟آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ شخص خوش ترین انسان کیسے بنا
میتھیو ریکڈ فرانس کا شہری ہے1946 کو پیدا ہوا اس کا والد فلاسفر تھا یہ آج کل نیپال میں رہ رہا ہے جب دوسری جنگ عظیم ہوئی تو ہزاروں لوگ مر گئے لاکھوں بیروزگارہوگئے پورا فرانس زخمی تھا اس وقت یہ انتہائی پریشان اور غم زدہ تھا
پھر انیس سو بہتر میں اس نے پی یچ ڈی کرلی اس کے بعد یہ فوٹو گرافر بن گیا یہ ایک نارمل زندگی گزار رہا تھا
سب کچھ اس کے پاس تھا لیکن یہ محسوس کرتاتھا کہ اس کے پاس کسی چیز کی کمی ہے کوئی ایسی چیز ہے جو اس کے پاس نہیں
یہ سکو ن کی تلاش میں تھا یہ اس چیز کی تلاش میں چرچ ، مندر، مسجد میں گیا نفساتی علاج کرایا ۔جادو ٹونے کئے جوگیوں سے ملا لیکن سکون نہیں ملا اس نے فوٹو گرافی چھوڑی بدھ ازم جوائن کیا یوگلا کلاسز شروع کیں پھر یہ بھارت آیا اور بھکشیوں کے ساتھ چلا گیا
اسی دوران یہ ایک پہاڑی گائوں کے ایک غار میں گوشہ نشین ہوگیا یہ پانچ سال دنیا سے کٹا رہا یہ ضروریات زندگی کیلئے باہر
نکلتا تھا اور جلد واپس آجاتا تھا یہ دو دو تین تین دن بھوکا پیاسا رہتا مراقبے کرتا رہا پانچ سال بعد جب یہ باہر نکلا تو
ایک مختلف انسان تھاخوشی وہ کھوئی ہوئی میراث تھی جسے و ہ تلاش کررہا تھا یہ جب سب کچھ چھوڑ چھا ڑ کر نکل گیا اور من
کی دنیا میں اتر گیا تو یہ خوشی تک پہنچ گیامیتھو ریکڈ نے اس کے بعد کتابیں لکھنا شروع کردیں یہ
یہ ا س وقت نو کتابوں کا مصنف ہے ۔
یہ آج بھی فوٹو گرافی کرتا ہے اس نے بدھوں کی قدیم تحریروں کا ترجمہ بھی کیا اس نے انیس سو اٹھانوے میں اپنے والد
کے ساتھ مکالمے پردی موک اینڈ دا فلاسفر کے نام سے ایک مشہور کتاب بھی لکھی یہ کتاب بیسٹ سیلررہی یہ کتابوں سے
حاصل ہونے والی آمدنی سے فری میڈیکل کلینکس ،سکولز،اور یتیم خانے بنا رہا ہے
یہ مائنڈ لائف انسٹی ٹیوٹ کا بورڈ ممبر بھی ہےیہ ادارہ چھبیس برسوں سے انسانی دماغ کو سائنسی بنیادوں پر پرکھ رہا ہے
یہاں پر ہم امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے دلچسپ تجربے کی طرف آتے ہیں
یونیورسٹی کے نیوروسرجن ڈیپارٹمنٹ نے سائنسدان ڈاکٹر رچرڈ ڈیوڈ سن کی قیاد ت میں ایک ٹیم بنائی
اور اس ٹیم نے پندرہ سال پہلے خوشی اور خوشی کے دوران دماغ سے نکلنے والے کیمیکلز پر ریسرچ کرنا شروع کی
اس یونٹ نے ہزاروں لوگوں پر تجربے کئے تجربات کے نتائج حیران کن تھے
ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ مراقبہ کرنیوالے لوگ عام لوگوں کی نسبت زیاد خوش ہوتے ہیں اور جو دوسرے دوسروں کیلئے ہیلپ فل ہوتے ہیں وہ زیادہ خوش ہوتے ہیں
ریسرچ میں یہ بات بھی سامنے آ ئی کہ جو لوگ زیادہ فراخ دل ہوتے ہیں وہ زیادہ خوش ہوتے ہیں
اسی یونیورسٹی نے میتھو ریکڈ پر بھی تجربہ شروع کردیا
یہ بارہ سال نیو سرجن کے تجربات کا حصہ رہا اس دوران نیورو سرجنز نے اس کے دماغ کی ہزاروں فلمیں بنائیں یہ ان تمام تجربات میں خوش پایا گیا
میتھو ریکڈ کے دماغ میں رنج کا کوئی کیمیکل نہیں پا یا گیا
یہ حیران کن بات تھی اس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے دنیا کا خوش ترین انسان قرار دیا
جب اس سے پوچھا جاتا ہے کہ خوش ہونے کا نسخہ کیا ہے تو یہ جواب دیتا
خوش رہنے کیلئے پانچ اصول اپنا لیں
ایک ۔۔۔سیلف لیس ہوناہمیشہ دوسروں کو خوش رکھیں ان کی مدد کریں
دو ۔۔دوسروں کیلئے ہمدردی پیدا کریں انکے مسائل حل کرنیکی کوشش کریں
تین ۔۔مراقبہ کریں پندرہ منٹ اپنے دماغ سے منفی خیالات نکال کرمثبت سوچیں
چار ۔۔غم سے بچنے کی ٹریننگ لیں
پانچ ۔۔۔دوسروں کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار رہیں

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca