اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے تیسری بار ضمانت کی درخواست دی ہے جبکہ آخری دو درخواست ضمانتیں خارج کر دی گئیں اور نیب نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں
بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ پہلے بشریٰ بی بی کو کم از کم نوٹس دیا جائے۔
نیب کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت میں اپنا بیان جمع کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں ضمانت میں 15 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔