اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر خزانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
اسحاق ڈار کے وکیل جبکہ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزمان کے وکلا نے کیس کی سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا ہے، وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ یہ ریفرنس پہلے بند کیا گیا تھا۔
بعد ازاں جج محمد بشیر نے آئندہ سماعت پر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
149