240
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔
حکمران اتحاد نے جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کو 9 رکنی بینچ سے الگ کرکے فل کورٹ بنانے کی اپیل دائر کردی ہے۔
گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ وہ پیر کو ججوں کے معاملے پر مظاہرین کو سنیں گے۔ ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ازخود نوٹس پر سوالات اٹھا دیے جب کہ چیف جسٹس نے پہلی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ انتخابات 90 دن میں ہونے ہیں، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، سیاسی جماعتوں بشمول PDM، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو پیر کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔