169
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت تمام فریقین اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے ملک میں بیک وقت انتخابات کرانے کی درخواست پر گزشتہ ہفتے 27 اپریل کو سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے تین صفحات پر مشتمل حکم نامہ لکھا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ نہیں مانتے،عدالت گھر بھیجے گی تو تیار ہوں، شہباز شریف
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے لیے کوئی ہدایت نہیں دی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوششیں ہیں، انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم برقرار ہے۔