75
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت 31 اکتوبر تک حتمی دلائل تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت 15 اگست کو عدم پیروی پر خارج کی گئی تھی۔