348
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر شاہ خاور کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
شاہ محمود قریشی نے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی
شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے سماعت دو بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔تاہم ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔