30
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہوں گے، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے حکومتی اپیل پر مقدمے کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں
نیب ترامیم کالعدم قرار،نواز شریف ، زرداری گیلانی سمیت عوامی عہدوں پر تعینات افرادکیخلاف بدعنوانی کے مقدمات بحال
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ سے منظور کی گئی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب کو بھجوائے گئے تھے۔