158
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ، عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک پیش کرنے کا حکم
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
حکومت کی طرف سے متعارف کرایا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد صدر کے دستخط سے قانون بن گیا ہے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کردیا گیا
عدالت نے نئے قانون پر عملدرآمد روکنے کا عبوری حکم دیا تھا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی نئے قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔