14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم ،الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل پر سماعت آج ہوگی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

14 مئی گزر گیا اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات نہ ہو سکے۔سپریم کورٹ کا پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ ساڑھے 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عدالت کی حکم عدولی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کئے

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور قانون کے مطابق کرائے جائیں۔ فنڈز کی فراہمی کی رپورٹ اپریل کو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں، الیکشن کمیشن نے فنڈ کی رپورٹ بینچ ممبران کو چیمبر میں جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی دعوت دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com