134
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہندو برادری 30 گھنٹے سے سراپا احتجاج ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے ہندو برادری 30 گھنٹے سے سراپا احتجاج ہے۔
کل دوپہر 12 بجے سے ہندو پنچایت اور ینگ ہندو الائنس ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔
سندھ، بلوچستان اور پنجاب انڈس ہائی وے کے ڈیرہ جنکشن پر دھرنا دیا گیا ہے اور دھرنے میں سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی شریک ہیں۔
دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کو متبادل راستوں سے موڑا جا رہا ہے۔
سندھ کے نگراں وزیر داخلہ نے جلد کراچی اور اندرون سندھ بڑے آپریشن کا اعلان کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تمام مغویوں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔ امن و امان کے قیام کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں ہڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امجد شیخ کا کہنا ہے کہ تمام مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں گرینڈ پولیس آپریشن جاری ہے، تمام مغویوں کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔