اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی روپے کی تاریخی گراوٹ، امریکی کرنسی کی نہ رکنے والی اڑان بدستور جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ڈالرکنٹرول کرنے کیلئے ملک میں غیر ملکی کرنسی کے غیر مجاز ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سیشن کے دوران 110 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ 100 انڈیکس 47 ہزار 640 پر ٹریڈ ہوا۔
نگران حکومت کے آنے کے بعد ڈالر کو پر لگ گئے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہی ہورہا ہے گزشتہ روز ڈالردو سو بارہ سے تجاوز کر گیا تھا
ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان کے قرضوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہےجبکہ نگران وزیر خزانہ نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔