97
حزب اختلاف کے مرکزی رہنما پیئر پولیور کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو 149 کے مقابلے 170 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ صرف لبرلز نے اس تحریک کے خلاف ووٹ دیا۔ تحریک میں وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ 18 مارچ تک اریوکین سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر متعلقہ اخراجات کی رپورٹ پیش کرے۔
درحقیقت اپوزیشن جماعتیں یہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ اس ایپ پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو کسی قسم کا بونس نہیں دیا گیا، کوئی قانونی یا تحقیق سے متعلق کوئی خرچہ یا عوامی رابطہ کا کوئی خرچ نہیں آیا۔