غزہ میں انسانی المیہ دل دہلادینےوالاہے،کینیڈین وزیراعظم 

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں واضح کرچکا ہوں کہ تمام معصوم جانوں کی قیمت برابر ہے، انصاف کی قیمت تمام فلسطینی شہریوں کی مستقل تکلیف نہیں ہوسکتی، جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا ٹی وی اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہے، ہم ڈاکٹروں  اور بچوں کی شہادتیں سن رہے ہیں جنہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے، دنیا خواتین اور بچوں کے قتل کو دیکھ رہی ہے۔ ہاں، یہ سب رکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈین وزیراعظم کو فلسطینی حامی مظاہرین نےگھیرلیا 

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ اسرائیل  پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور جنگ بندی کے لیے عوامی دباؤ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو وینکوور کے ایک ریسٹورنٹ میں گئے۔ فلسطینیوں کے حامی مظاہرین میں گھرے ہوئے ٹروڈو کو بغیر کھانے کے واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔جسٹن ٹروڈو کے سامنے مظاہرین نے ‘سیز فائر، شیم  کے نعرے لگائے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔