جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں واضح کرچکا ہوں کہ تمام معصوم جانوں کی قیمت برابر ہے، انصاف کی قیمت تمام فلسطینی شہریوں کی مستقل تکلیف نہیں ہوسکتی، جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا ٹی وی اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہے، ہم ڈاکٹروں اور بچوں کی شہادتیں سن رہے ہیں جنہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے، دنیا خواتین اور بچوں کے قتل کو دیکھ رہی ہے۔ ہاں، یہ سب رکنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈین وزیراعظم کو فلسطینی حامی مظاہرین نےگھیرلیا
جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح کینیڈا میں بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور جنگ بندی کے لیے عوامی دباؤ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو وینکوور کے ایک ریسٹورنٹ میں گئے۔ فلسطینیوں کے حامی مظاہرین میں گھرے ہوئے ٹروڈو کو بغیر کھانے کے واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔جسٹن ٹروڈو کے سامنے مظاہرین نے ‘سیز فائر، شیم کے نعرے لگائے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے۔