اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مصر میں بیٹی کی شادی کے موقع پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے کر مہمانوں کو حیران کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی جب کہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
دوسری جانب اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے شوہر کے درمیان اختلافات تھے اور جولائی میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ بچوں کی دیکھ بھال اور بیٹی کی شادی کے مقصد سے شوہر کے گھر ہی رہی۔ بیوی نے شوہر کے رویے کو "اپنے خلاف سازش کرنے کی کوشش” قرار دیا۔
ویڈیو میں شوہر نے اپنی بیٹی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے بیوی کو طلاق دینے کا اعلان بھی کیا۔
239