یہ بھی پڑھیں
انڈوں کی زردی کے رنگ مختلف کیوں ہوتے ہیں ؟
ہندوستان میں طلاق ایک ممنوع موضوع ہے، ایک ایسا ملک جہاں شادی کی قانونی منسوخی عام طور پر صرف ان صورتوں میں حاصل کی جاتی ہے جہاں میاں بیوی میں سے کسی ایک کی طرف سے تشدد یا ظلم کے واضح ثبوت موجود ہوں۔ خاندانی اور سماجی دباؤ اکثر لوگوں کو ناخوش شادیوں سے منسلک رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ان ناقابل تردید حقائق کی ایک بار پھر تصدیق حال ہی میں ایک عدالتی مقدمے میں ہوئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک معمر شخص اپنی بیوی سے تقریباً 40 سال سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے اور گزشتہ 27 سال سے اسے طلاق دینے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہر بار سپریم کورٹ نے اس کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ اس ماہ بھی سپریم کورٹ نے ان کی طلاق کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
مزید پڑھیں
آنکھوں کے رنگ کے مطابق لباس کا انتخاب خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے ، دلچسپ تحقیق
درخواست گزار نرمل سنگھ پنیسر، 89 سالہ جو ایک ریٹائرڈ ایئر فورس افسر اور قابل ڈاکٹر ہیں، تقریباً تین دہائیوں سے اپنی 82 سالہ بیوی پرمجیت کور جو ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہیں سے طلاق لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر سپریم کورٹ آف انڈیا طلاق کو منظور کرنے سے انکار کر دیا ۔