اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دن سے ہی ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا تھا۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) پھر پورا ایونٹ یہاں کرایا جائے، اہم میچز باہر اور نیپال جیسی ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہونگے ، ہائبرڈ ماڈل ہمارے ملک کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال جن معاملات کا فیصلہ ہو رہا ہے ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں، بطور چیئرمین ذمہ داری سنبھالنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
فیصلوں میں ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔اس موقع پر بین الصوبائی رابطہ امور کے وزیر احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست کے طور پر استعمال کرتا ہے، فٹبال اور ہاکی کی ٹیمیں دورہ کر سکتی ہیں تو کرکت کیوں نہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مقابلہ ہونا چاہیے، بھارت اپنی ضد چھوڑ کر پاکستان کھیلنے آئے ۔