95
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹور کے بعد ٹرافی اس ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچ جائے گی۔
ٹرافی لاہور لائی جائے گی اور مختلف مقامات پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔. آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ کے شعبے ٹرافی ٹور کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اس سے قبل نومبر میں پاکستان کے کئی شہروں کا دورہ کر چکی ہے۔اس دورے کے دوران اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی میں ٹرافی کی نمائش کی گئی۔چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہوگی اور ٹرافی پورے ایونٹ میں پاکستان میں رہے گی۔