اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر قانونی شادی کے مقدمے میں تحریری حکم جاری کیا ہے.
سینئر سول جج قدرت اللہ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا, جس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں الزام لگایا گیا کہ پیری مریدی کے چکر میں رابطے کیے گئے تھے اور پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ناجائز تعلقات تھے.
حکم نامے کے مطابق خاور مانیکا نے نومبر 2017 میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی تھی لیکن پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ نے عدت سے قبل شادی کر لی تھی
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جرم کیا ہے, اس لیے خاورمانیکا کی شکایت کو سماعت کے لیے قبول کر لیا جاتا ہے
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خاورمانیکا کی شکایت کی باقاعدہ سماعت 14 دسمبر کو شروع کی جائے گی. پی ٹی آئی کے بانی اڈیالہ جیل میں بند ہیں، اس لیے ان سے الیکٹرانک ذرائع سے اور بشریٰ بی بی سے ان کی ذاتی حیثیت میں رابطہ کیا جائے گا.
82