دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023 تک رپورٹ فراہم کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے۔
آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران سرکاری اداروں کے نقصانات کے پرانے اعدادوشمار کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
آئی ایم ایف کے وفد نے سرکاری اداروں کے نقصانات کے تخمینہ کے لیے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم کا بھی معائنہ کیا۔ آئی ایم ایف مشن نے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی پہلی تشخیصی رپورٹ فراہم کرے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو بتایا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے نئے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جا رہا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا جب کہ وزارت خزانہ حکومتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوائے گی۔