آئی ایم ایف نے لیوی کی مد میں حکومت سے پلان مانگ لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 300 ارب روپے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ طلب کر لیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 300 ارب روپے کے پیٹرولیم لیوی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے لیوی کی مد میں 300 ارب کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پلان مانگ لیا
آئی ایم ایف سے 850 ارب روپے لیوی اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں حاصل کرنے کا معاہدہ طے پایا۔ خدشہ ہے کہ یہ ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو لیوی شارٹ فال پورا کرنے کا پلان نہیں دیا اور اپنے جواب میں کہا کہ لیوی شارٹ فال 50 ارب تک ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کے باعث لیوی میں کمی ہو سکتی ہے جسے مختلف ذرائع سے وصول کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com