ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں جو اقتصادی جائزہ کے لیے پاکستان پہنچے ہیں، وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف کے دفتر سے 2 افراد مذاکرات میں شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد پاکستانی اقتصادیات ٹیم کی طرف سے مذاکرات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف معاہدہ عوام کے لیے نئی پریشانی گیس اور بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
اقتصادی جائزے پر آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات کے لیے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی، 11 وزارتوں اور حکام کی مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔
وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت توانائی، وزارت پیٹرولیم نے اہداف پر عمل درآمد کر دیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف مکمل کر لیے، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر 710 ملین ڈالر کی قسط ملے گی۔