آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔
ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا جارجیو کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان ایجنڈے میں سرفہرست تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرضہ پروگرام کی منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال میں آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توسیعی سہولت قرض پروگرام پر 12 جولائی کو اتفاق ہوا تھا، قرض کی منظوری سے پاکستان کے معاشی اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، پاکستان پر ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا، اور پاکستان کے لیے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا اس سے قبل گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca