ایک میڈیا بریفنگ میں، ڈائریکٹر کمیونیکیشن، آئی ایم ایف جولی کوزیک نے اقتصادی استحکام سے متعلق نگراں حکومت کے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کے دوران حکام نے معاشی استحکام برقرار رکھا، مہنگائی کو کنٹرول کیا اور زرمبادلہ میں اضافہ کیا
جولی کوزیک نے کہا کہ 11 جنوری کو، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کی منظوری دی جس کے تحت پاکستان کو $1.9 بلین جاری کیے گئے، یہ ایک قرض پروگرام ہے جو پاکستان کی اقتصادی استحکام کی کوششوں میں مدد کر رہا ہے.
ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں غریبوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چا ہتا ہے اور اقتصادی مقاصد کے لیے پاکستان کی نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چا ہتا ہے.
مواصلات کے ڈائریکٹر نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ نو منتخب حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی اپنائے گی جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کا آئی ایم ایف کو خط ایک سیاسی معاملہ ہے، میں اس پر بات نہیں کروں گا، آئی ایم ایف پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں بیانات نہیں دیتا.
78