271
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عملے کی سطح کے معاہدے کے لیے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنے کی تردید کردی
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کے ساتھ مذاکرات صرف اقتصادی پالیسی پر ہیں۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی،اسحاق ڈارپر امید
ایسٹرپریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں جوہری پروگرام کا ذکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی مسائل کے حل اور ادائیگیوں کے توازن کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات کا محور میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی استحکام لانا ہے۔