اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ راولپنڈی اجلاس اور لندن میں ہونے والا اجلاس اہم فیصلوں کا آخری دور ہے۔
ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک تمام اہم فیصلے اسی ماہ پنڈی میں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہل اور غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اتنی امداد نہیں ملی جتنی حکومت نے غیر ملکی دوروں پر رقم خرچ کردی ہے
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا راولپنڈی آنے میں تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ عمران خان پر حملے کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا مذاق اڑا رہے ہیں انہیں سیاسی طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انتخابات جلد ہوں گے۔
راولپنڈی کےاجلاس اورلندن میں ہونےوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل راؤنڈ ہےالیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارےاہم فیصلےاسی مہینےپنڈی میں ہونگےنااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کےلیےخطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےجتناغیرملکی دوروں پرخرچ ہوااُتنی امدادنہیں ملی۔سپریم کورٹ آخری امیدہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 9, 2022