اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہیں۔
عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کو بھی ہفتے کو لاہور طلب کر لیا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے استعفوں پر غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عمران خان نے راولپنڈی جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اشارہ دیا تھا
اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ کا بیان آیا تھا کہ عمران خان کہیں گے تواسمبلی توڑنےمیں ایک منٹ نہیں لگائیں گے
انہوں نے کہا تھاکہ اسمبلی عمران خان کے کہنے پر توڑ دی جائے گی
مونس الہٰی نے بھی ٹویٹ کر کے کہا تھاکہ اسمبلی عمران خان کی امانت ہے
وہ جب کہیں گے اسمبلی توڑ دی جائے گی
260