ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،قومی سلامتی کمیٹی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور اسے مزید تیز کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 41واں اجلاس 2 گھنٹے جاری رہا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اطلاعات، دفاع، خزانہ، خارجہ امور اور داخلہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر فوجی اور سویلین حکام نے بھی شرکت کی جبکہ کمیٹی کے ارکان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صوبوں کی رائے لی گئی، قومی سلامتی، سیکیورٹی سے متعلق حساس اداروں کے سربراہان جبکہ متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز نے فنڈز کی فراہمی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ .

اجلاس میں شرکا نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں برائی کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شرکاء نے بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کیا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کمیٹی نے انسداد دہشت گردی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، شرکاء کو آئی ایم ایف سے مذاکرات اور دوست ممالک کے وعدوں سے بھی آگاہ کیا گیا، کمیٹی نے قومی معاملات پر کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ کیا۔

فورم نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا کہ اندرونی خلفشار اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca