غزہ میں امن منصوبے پر اہم اجلاس آج استنبول میں ہوگا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکیہ کے شہر استنبول میں آج غزہ کی صورتحال اور امن منصوبے سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہو رہا ہے

جس میں پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔اجلاس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شامل ہوں گے۔ اس ملاقات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ، انسانی امداد کی مؤثر فراہمی اور آئندہ کی مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیے گئے انسانی امداد کے وعدوں پر عمل نہ ہونے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگی۔
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان گذشتہ عرصے سے سات عرب و اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ امن کوششوں کا حصہ ہے، اور استنبول اجلاس میں پاکستان ایک مکمل اور موثر جنگ بندی پر زور دے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ پیش کرے گا، ساتھ ہی فلسطینی عوام کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد اور تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کی ضرورت پر بھی بات کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ بقا فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت دہراتا رہے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ پاکستان فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت اور انصاف کی بحالی کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ ماہ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، اور اب تک اسرائیلی حملوں میں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔