سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج طلب کر لیے گئے،آئینی ترامیم پیش کئے جانیکا امکان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اہم اجلاس آج طلب کر لیے گئے، آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج دونوں ایوانوں میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے ہونا تھا تاہم وقت تبدیل کر دیا گیا،اجلاس اب شام چار بجے ہوگاسینیٹ کا اجلاس بھی آج شام 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جو اب سہ پہر 3 بجے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال اور ہائی کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔
جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ضم کرنے کی مجوزہ قانون سازی کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca