ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے اہم عہدے کا فیصلہ لندن میں کیا جارہا ہے
سابق وزیر اعظم نے آرمی چیف کی تقرری پر لندن میں ملاقاتیں کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ پر شدید تنقید کی
انہوں نے کہا کہ ملک کی اہم سیکیورٹی پوسٹ کا فیصلہ لندن میں کیا جا رہا ہے۔
لالہ موسی اور جھنگ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب میں سابق وزیر اعظم نے وزیر اعظم شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تین چار دن سے لندن میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ آرمی چیف کی تقرری پر ن لیگی شخصیات میں بحث جاری ہے
انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں یہ کسی کے تصور سے بھی باہر ہے کہ ملک کے اہم فیصلے بیرون ملک اور وہ لوگ کرتے ہیں جو گزشتہ 30 سالوں سے ریاست کی دولت لوٹ رہے ہیں۔