اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ڈسکوز کی نا اہلی کی وجہ سے ایک سال کے دوران 94 ارب روپے کے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک سال میں ڈسکوز کا نقصان 136 بلین سے 230 بلین روپے تک پہنچ گیا ہے، عدم بحالی کی وجہ سے ڈی آئی سی اوز کو مزید 30 بلین روپے کا نقصان ہوا ہے، جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 279 بلین روپے کی وصولی میں ناکام رہی ہیں۔
بہت سے ڈسکوز میں انسانی وسائل کی 50 فیصد سے زیادہ کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں مسائل پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اسی طرح 2026 میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری عدم وصولیوں، افرادی قوت کی کمی اور بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے کھٹی نظر آرہی ہے۔