اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی نااہلی کے باعث شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میچز کے دوران وقفہ نہ ہونے پر وہ مسلسل 2 دن تک سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن اور انڈین کرکٹ بورڈ (BC CI) کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا
نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان 9 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے جب کہ 10 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سری لنکا سے مدمقابل ہوگی۔مقامی پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ پر خصوصی سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی، پاک بھارت، ٹاکرا 15کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا
اس سے قبل ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر سے قومی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف دوسرا میچ جو پہلے 12 اکتوبر کو ہونا تھا اب 10 اکتوبر کو شیڈول تھا تاہم اب تبدیلی کا امکان زور پکڑ رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جو 15 اکتوبر کو ہونا تھا اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ہندوستان نے رسد کے مسائل اور مذہبی تہوار کی آمد کا حوالہ دیتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کی تھی۔