بجلی کی قیمت میں اضافہ مجبوری تھی،عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے،شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرط پر کیا گیا، ملک میں 31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پٹرولیم انڈسٹری میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ جان بوجھ کرنہیں کیا، غریب عوام پر نہیں پڑنے دیں گے، 31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے، 63 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 200یونٹ تک بجلی کے صارفین پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا، 300یونٹ تک بجلی کے صارفین پر کچھ اثر پڑے گا۔
پیٹرولیم انڈسٹری میں تعاون کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے میں آذربائیجان کے صدر کا کلیدی کردار، مصدق ملک، اسحاق ڈار کا کردار بھی بہت اہم رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان دوست اور برادر ملک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں آج اہم ترین دن ہے، معاہدے کی مدت ایک سال ہے اور اسے مزید ایک سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آذربائیجان سے ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائے گا تاہم اسے مقررہ قیمت پر خریدنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پاکستان کرے گا، پاکستان کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم انڈسٹری میں تعاون پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور آذربائیجان نے ایل این جی کی خریداری کے لیے تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com