اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج اتوار 29 جنوری سے ہوگا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کررہی ہیں، پٹرول کی قیمت میں 50 روپے اضافے کی خبریں آرہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے پٹرول کی قلت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35 فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی وضاحت کے باوجود پمپس نے پٹرول کی فروخت کم کردی،کئی علاقوں میں قلت
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 29 جنوری بروز اتوار صبح 11 بجے سے ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے باعث روپے کی قدر میں کمی کے باوجود وزیراعظم کی ہدایت پر اوگرا سے مشاورت کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کم سے کم اضافہ کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ فیصلے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اور مٹی کے تیل، لائٹ یزل آئل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہو
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ .
انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور عام حالات میں قلت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
ہفتے کے روز اسحاق ڈار کے اعلان سے قبل، پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافے کی افواہوں کے باعث ملک کے کئی حصوں میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 45 سے 80 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسی ہی صورتحال دیگر علاقوں میں بھی دیکھی گئی۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں صرف 20 فیصد پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں جبکہ رحیم یار خان، بہاولپور، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں۔