بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی داخلی خودمختاری پر حملہ ہے ، ماہرین قانون

ماہرین کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق جموں و کشمیر کو بھارت یا پاکستان کے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ جمہوری طریقے سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔دوسری جانب کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام خواہ کسی بھی جماعت یا مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔
کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم و جبر سے بھارت کی کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں لیکن کشمیریوں سے ان کی شناخت چھیننے کی گھناؤنی سازش مودی کا آلہ کار سپریم کورٹ ہے، کٹھ پتلی ججوں کا جانبدارانہ رویہ، ان کی سوچ اور یہ متنازعہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری بہت جلد بھارت سے آزاد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے جھوٹے فیصلوں سے کشمیر کی علیحدہ حیثیت اور تشخص نہ تو تباہ ہوا ہے اور نہ ہی تباہ ہوگا۔کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ کرنے کے اپنے مذموم منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس متعصبانہ فیصلے کے خلاف بھارت میں کشمیری سیاست دانوں سمیت کئی دیگر سیاسی رہنماؤں نے آواز اٹھائی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔