اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا اور اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے دی گئی 6 مختلف درخواستیں نمٹا دی گئیں، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کی گئی تھیں، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے مقدمے کی کاپی وصول کرکے دستخط کیے تھے۔