اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)توشہ خانہ 2 کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی ہے۔.
اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصتی کے باعث تو شہ خانہ 2 کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے اور فرد جرم کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔.
عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو ملتوی کر دی۔.
واضح رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی 2 دن قبل ملتوی کر دی گئی تھی۔. سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پچھلی سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی۔.
45