انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن اور پریشان کن ہے کہ ایک معزز ادارے نے جیل میں قید شخص کے نام ایک مضمون شائع کیا ہے
انہوں نے کہا کہ اخلاقی معیار کو برقرار رکھنا اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے. یہ جاننا چاہیں گے کہ مضمون کی اشاعت کے حوالے سے ادارتی فیصلہ کیسے کیا گیا
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مواد کی قانونی حیثیت کے حوالے سے کن چیزوں کو مدنظر رکھا گیا کیا
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اگر جیل میں بند مجرم میڈیا کو لکھنے کے لیے آزاد ہوتے تو وہ ہمیشہ اس موقع کو اپنی یک طرفہ شکایات کو نشر کرنے کے لیے استعمال کرتے
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان جو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں, برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں ایک مضمون لکھا ہے اور ایک بار پھر امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ پر اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام لگایا ہے
پی ٹی آئی کے بانی نے اپنے مضمون میں الزام لگایا ہے کہ برابری کا میدان بہت دور ہے اور اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو میدان دینے کے لیے تیار نہیں ہے
عمران خان نے بھی انتخابات کے انعقاد پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابات کا اعلان 8 فروری کو کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود, پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوئے
45