لاہوراورملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار، آلودہ ہوا میں سانس لینا انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی آلودگی کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ گرین لاک ڈاؤن کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 700 سے تجاوز کر گیا ہے۔شہر کے کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1000 سے اوپر چلا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملتان میں فضائی آلودگی بھی خطرناک ہو گئی ہے اور شہر کے کئی علاقے شدید سموگ کی لپیٹ میں ہیں، اے کیو آئی 1487 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ کی صورتحال آئندہ 10 روز تک برقرار رہے گی۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق سموگ سے لاہور، شیخوپورہ اور ملتان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پرائیویٹ اسکولوں میں تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اساتذہ کی حاضری بھی آن لائن ہوگی، اسکولوں کے تفریحی دوروں اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca