اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کم نہ ہوسکی، لاہور اب بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
شہر کا مجموعی فضائی آلودگی انڈیکس 277، ڈی ایچ اے فیز 5 کا AQI 459، یو ایس قونصلیٹ ایریا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 433، گلبرگ ایریا کا AQI 416 رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق با غوں کے شہر میں ہوا کی رفتار چھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔